روس یوکرین جنگ ایک ہفتے کیلئے بند ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے ایران کےخلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایران کےساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا ہے لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی،کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صد نے کہا میرے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی، برطانیہ کیلئے چین کےساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، چین کےساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ،ٹرمپ نے کینیڈا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کینیڈا کیلئے چین کےساتھ کاروبار کرنا برطانیہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، چین کےساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے روس یوکرین جنگ ایک ہفتے کیلئے بند ہوگی، کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا روسی ہم منصب سے سخت سردی میں یوکرین جنگ بندی کی درخواست کی، پیوٹن نے ایک ہفتے کیلئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی،مشرق وسطیٰ میں حماس ہتھیار ڈالنے جا رہی ہے، حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی میں بڑا اہم عنصر تھی، حماس نے آخری یرغمالی کی لاش کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا، وینزویلا کی فضائی حدود جلد کھول دی جائےگی، میکسیکو کی صدر سے گفتگو بہت نتیجہ خیز رہی، گفتگو کا زیادہ تر حصہ سرحد، منشیات روکنے اور تجارتی مسائل پر مرکوز رہا،مزید بر آں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاون کو ملک کی ترقی کےلئے بڑا خطرہ قرار دےدیا،ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا امریکہ معاشی ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فنڈز دینے کیلئے کانگریس سے مذاکرات جاری ہیں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کا ستمبر تک فنڈنگ پر اتفاق ہو جائےگا،صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ کے بجٹ میں توسیع بھی شامل ہے، امید ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل فروخت کرنےوالے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا،خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کی اشیا پر ٹیرف کا طریقہ کار طے کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے،دوسری جانب امریکہ نے وینزویلا کی تیل صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں،امریکی محکمہ خزانہ نے کہاوینزویلا کی تیل صنعت کےلئے جنرل لائسنس جاری کیا، نئے لائسنس سے حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی، تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کیلئے ممکن ہو سکے گی،محکمہ خزانہ نے مزید کہا فیصلہ وینزویلا میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔