عامر خان نے بلاک بسٹر فلم کی ہیروئنز روینہ ،کرشمہ میں کشیدگی کا انکشاف کردیا

نئی دہلی(مشرق نیوز)مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بلاک بسٹر فلم کی ہیروئنز میں کشیدگی کا انکشاف کر دیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران عامر خان نے کہا فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزرا لیکن بتانا چاہوں گا شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، واحد اداکار تھا جووقت پر پہنچتا ،سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی ،پتہ نہیںمجھے کہنا چاہیے بھی یا نہیں لیکن روینہ ،کرشمہ کے درمیان کشید گی چل رہی تھی،دونوں ایک ساتھ شوٹنگ نہیں کرتے ۔