اسلام آباد(بیورورپورٹ)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں عمر حیات پر فرد جرم عائد،ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا، جج افضل مجوکہ نے استفسار کیا ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا آپ کیا کہتے ہیں؟۔
ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا،سب جھوٹ ہے، جج افضل مجوکہ نے استفسار کیا الزام ہے آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا ،عمر حیات نے بیان دیا میرے اوپر الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ،کوئی قتل نہیں کیا، عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں فرد جرم عائد،ملزم کاصحت جرم سے انکار



















