آدھی رات کو سڑکیں منی بنکاک کا منظر پیش کرتی ہیں، پھر کہتے ہیں سیلاب کیوں آیا، مشی خان

لاہور(ایم این پی ) اداکارہ مشی خان سڑکوں پر پھیلی بے حیائی اور فحاشی جیسے واقعات پر پھٹ پڑیں۔

ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کئی ویڈیوز دیکھ چکی ہوں اگر رات کے پہر سڑک پر جائیں تو خواتین سر عام برقعے پہن کر کھڑی نظر آتی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر سمیت لڑکیاں اور خواتین سڑکوں پر کھڑے جنسی خدمات فروخت کرتے نظر آتے ہیں اس کے بعد مساج پارلرز جہاں لڑکیاں ماسک پہنے مساج کرتیں اور پارلرز میں مرد حضرات جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہاآدھی رات کو سڑکیں منی بنکاک کا منظر پیش کرتی ہیں پھر کہتے ہیں سیلاب کیوں آیا،خدارا والدین اپنے بچوں میں عام منشیات اور پارٹیز پر بھی بات کریں۔