اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے انا اور سیاسی جماعت سے بڑا پاکستان،سب اکٹھے ہو جائیں تو دہشتگردی دنوں کی مار ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا تمام سیاسی جماعتیں سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہوں،ملکرکام کریں گے تو دہشتگردی کہیں نہیں ہو سکتی،اسلام آباد دھماکوں میں افغانستان ملوث،ہینڈلر نوشہرہ سے پکڑے گئے، کسی کو الزام نہیں دیتا ہمیشہ یہی کہا قومی کاز ہے۔
وزیر مملکت نے کہا سکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں،کمی سیاسی جماعتوں اور پیچھے بیانیے کےساتھ کھڑے ہونے کی ہے، سب اکٹھے ہو جائیں تو دہشتگردی بس دنوں کی مار ہے،جنگ جلد جیت جائیں گے،ہر آئے دن بہتری کی امید ہے،سارے لوگ احساس کریں گے تو مسائل پھر حل ہوں گے۔
سب اکٹھے ہو جائیں تو دہشتگردی دنوں کی مار ہے،وزیر مملکت داخلہ



















