قومی وحدت کیلئے فوری انتخابات کرائے جائیں،فضل الرحمن


چارسدہ:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے قومی وحدت اور اطمینان کےلئے ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاوفاق ،خیبرپختونخوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے، کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات 3 ماہ قبل ہونی چاہیے تھی،امریکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، دنیا غیر مستحکم ہوگی تو امریکہ کی بادشاہت قائم رہے گی ،امریکہ کی خواہش ہے ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے۔

امیر جے یوآئی نے کہا پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آرہا ،الیکشن نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ،غلط چیزوں کےخلاف اکثر خطرناک ردعمل آتا ہے، احتیاط کےساتھ اپنی حد میں رہنا ہوگا، دھاندلی کے نتیجے میں بننے والے حکومتیں صرف دعوے کر سکتی ہیں کام نہیں،موجودہ حکومت امن و امان لا سکتی ہے نہ ہی معاشی استحکام، پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا، حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔