اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کیسی؟ فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔
سلمان صفدر نے صحافیوں سے گفتگو میں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، لفظ ”ٹھیک“ کی غلط تشریح کرنا مس رپورٹنگ ہے،عدالتی حکم پر ملاقات کی، سیل کا معائنہ بھی کیا لیکن بانی کی صحت پرسلمان اکرم راجہ،علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا ،سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میںسب کچھ لکھ دیا،رپورٹ 7صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جمعرات ملاقات کا دن ہے،6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی،امتیاز شیخ، اویس یونس ،عبدالسلام ، مشرف آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اظہر غزوانی کے نام شامل ہیں۔
عمران خان کی صحت کیسی؟سلمان صفدر نے رپورٹ پیش کر دی



















