ریاض:(بیورورپورٹ)ورلڈ ڈیفنس شو میں بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی نیو اسپیس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجیز نے شیش ناگ سیریزکے خودکش ڈرونز متعارف کرادئیے ،ایک ایرانی شاہد 136 ڈرون کی ہوبہو نقل ہے۔
خود کش ڈرونز میں شیش ناگ 150 اور 20 شامل ہیں، شیش ناگ 150 کو سب سے نمایاں طور پرپیش کیا گیا جو طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا خودکار طرز کا ڈرون ہے۔
کمپنی کے مطابق ڈرون کروز میزائل کے کم لاگت متبادل کے طور پر تیار کیا گیا ،رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ،25 سے 40 کلوتک کا پے لوڈ لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے،شیش ناگ 150 جدید خودکار نظام ، سوارم روئیے پر مبنی ،متعدد ڈرونز ملکر کارروائی کر سکتے ہیں،شیش ناگ 20 کی نمایاں خصوصیات میں 30 کلومیٹر تک آپریشنل رینج اور تقریباً ایک گھنٹے کی پرواز شامل ہے۔
ورلڈ ڈیفنس شو میں بھارت نے ایرانی ڈرون کی نقل متعارف کرادی



















