لندن:(مشرق نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کیلئے ایک اور پروقار اعزاز،آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بےنظیر بھٹو کے بعد تصویر آویزاںکردی گئی۔
تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا طالبات ،خواتین پر پابندیاں خطرناک ہیں، تمام ممالک کو طالبان کےساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں،تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں ،مسلم ممالک کی بھی ذمہ داری ہے طالبان کی غیر اسلامی اقدامات کی مذمت کریں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کیلئے ایک اور پروقاراعزاز



















