چین ،بدعنوانی پرسابق وزیر انصاف کو عمر قید،جائیداد ضبط

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین کی عدالت نے سابق وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فیصلے میں کہا گیا تانگ یی جون کی بدعنوان سرگرمیوں کے باعث ریاست ،عوامی مفادات کو شدید نقصان پہنچا، عدالت نے تاحیات سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا ۔

فیصلے کے تحت تانگ یی جون کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ، چینی حکام کے مطابق مقدمے میں رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد پیش کیے گئے تھے۔