وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے،شاید میں نہ رہوں،وزیراعلیٰ کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ، 4400 ارب سے زائد واجب الادا ،پنجاب میں سول مارشل لا نافذ،صوبے کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ۔

نشتر ہال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ،پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں،بشریٰ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی قید ہیں،بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے،فاٹا کو ضم کیا گیا لیکن مالی طور پر حصہ نہیں دیا جارہا، آئی ایم ایف نے چارج شیٹ بنائی ، 5 ہزار ارب وزرا ہڑپ کر گئے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا تیراہ کے لوگوں کو زبردستی مجبور کیا گیا ، ملٹری آپریشن سے دہشتگردی کم نہیں ہوتی بڑھتی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر پالیسی بنانا ہوگی جو ان کے ارادے ہیں شاید میں نہ رہوں،آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے اب بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے، محدود وسائل میں بھی صوبے کیلئے کام کر رہے ہیں، نوجوانوں کو بلاسود قرضے 3 ارب سے بڑھا کر 5 ارب کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔