پشاور:(بیورورپورٹ)آپ نے صوبے کو کیا دیا؟ طالبہ کے سہیل آفریدی سے سخت سوالات،وزیراعلیٰ نے تسلی بخش جواب دینے کی بجائے طالبہ پر سیاسی جماعت سے تعلق کا الزام لگا دیا۔
پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں وزیراعلیٰ سے سوال جواب کا سیشن ہوا،طالبہ نے سوال کیا جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی13 سال سے کیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟،آپ ادھر ادھرکی باتیں کررہے ہیں، بتائیں صوبے کوکیا دیا؟،ترقی صرف ایم پی اے ،ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، کرپشن کاآپ نے کیا کیا؟،دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے کتنی ترقی کی ہے؟۔
وزیراعلیٰ نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کاتعلق ضروراے این پی یاکسی دوسری پارٹی سے ہوگا،صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا،ایک بہن مجھ سے میری پالیسی پرسوال کر رہی ہے۔
آپ نے صوبے کو کیا دیا؟ طالبہ کے سہیل آفریدی سے سخت سوالات



















