نیویارک:(بیورورپورٹ)جیفری ایپسٹین فائلز میں عمران ،قریشی کے نام بھی سامنے آ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز میں پاکستان کا ذکر محدود اور زیادہ تر سرسری نوعیت کا ہے ،حوالہ جات عالمی سطح پر سامنے آنےوالے دیگر سنگین انکشافات کے مقابلے میں کم نوعیت کے سمجھے جا رہے ہیں تاہم فائلز میں پاکستان کا نام آنے کے باعث توجہ ضرور حاصل ہوئی ،جیفری ایپسٹین،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ٹیموں کے درمیان ہونےوالی بعض ای میلز میں پولیو خاتمے کے پروگرام کا ذکر آیا۔
ذرائع کے مطابق ای میل میں نامعلوم شخص ایپسٹین کو آگاہ کرتا ہے پاکستان ،نائیجیریا میں پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں ،بورس نیکولک اور جیفری ایپسٹین کے درمیان ہونےوالی ای میل میں نشاندہی کی گئی بل گیٹس پاکستانی میڈیا میں شائع ہونےوالی خبر پر خوش نہیں تھے جس میں عمران خان سے فون پر ممکنہ گفتگو کا ذکر کیا گیا۔
ای میل میں بعض غیر ملکی شخصیات کی ایپسٹین کےساتھ نجی ملاقاتوں ،شاہ محمود قریشی کا نام بھی شامل ہے،ستمبر 2018 کی ای میل میں گولڈمین سیکس سے وابستہ جیڈ زیٹلن نے جیفری ایپسٹین کو لکھا میرے خیال میں عمران خان کی قیادت سست رفتار کار حادثے سے مشابہ ہے، چاہے چین کی حمایت حاصل ہی کیوں نہ ہو۔
جیفری ایپسٹین فائلز میں عمرا ن خان ، شاہ محمود قریشی کابھی ذکر



















