اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے مذاکرات کے دروازے آج بھی کھلے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا بہت دور کی بات ہے، پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے مسائل شامل ہیں، سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانا چاہیے تھی، یہ ان کی ذمہ داری تھی، سہیل آفریدی کو پہلے آنا چاہیے تھا،وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا سیاسی پوائنٹ سکورنگ کےلئے اگر وزیراعلیٰ کے پی وفاق سے بات نہیں کرتے عوام کا نقصان ہوتا ہے،سپیکر کے دروازے مذاکرات کےلئے آج بھی کھلے ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔
عمران خان بالکل ٹھیک، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا بہت دور کی بات ہے: طلال چودھری



















