جوہانسبرگ:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام کیلئے عذاب بن گیا،کہیں آمریت کے نام پر کمیونزم عوام کا خون چوس رہا ہے۔
پاکستانی کمیونٹی جوہانسبرگ کے استقبالیے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ملک کا نام روشن کرنے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا وطن عزیز کو موجودہ مشکل حالات سے کس طرح نکال سکتے ہیں۔
جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عذاب بن گیا،فضل الرحمن



















