عمران خان کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات داخل دفتر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات داخل دفتر کر دیئے گئے۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کی، وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے 2022 کے 2 مقدمات میں متعدد ملزم بری ہوچکے ،ہماری بریت کی درخواست 2سال سے زیر سماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش بھی نہیں کیا جارہا،عدالت بریت درخواست سن لے یا کیس داخل دفتر کر دے، عدالت نے دونوں کیسز داخل دفتر کردیئے۔