ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا۔
ڈھاکہ میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نے کہاکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دوسرے مقام سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں،امید ہے بات موثر انداز میں سمجھاسکیں گے، توقع ہے آئی سی سی موقف کو غیر جانبداری سے سنے گا۔
ڈاکٹرآصف نذرل نے کہاکرکٹ سے پیارکرنے والے لوگ ،ملکی وقار و کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں،آئی سی سی نے اپنے خط میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو درپیش سکیورٹی خطرات پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، بی سی سی آئی نے خود کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو کہا مستفیض الرحمان کو سکیورٹی نہیں دے سکتے، واضح ثبوت ہے بھارت میں کھیل کےلئے ماحول محفوظ نہیں ،امید ہے آئی سی سی ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع دےگا۔
بی سی بی صدر امین الاسلام نے کہا کسی بھی غیرملکی دورے کےلئے حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے،حکومتی فیصلے پر عمل کریں گے اگر سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو اپنے حق کےلئے لڑتے رہیں گے، مناسب حل کی امید ہے، ورلڈکپ اپنی جگہ مگر سکیورٹی کی وجہ سے اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔
بنگلہ دیش بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا



















