جنوری میں ترسیلات زر کی مد میں 3.5 ارب ڈالر موصول

کراچی:(بیورورپورٹ)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلات زر کی مد میں 3.5 ارب ڈالر موصول ،ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ،سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

جولائی تا جنوری مالی سال 26 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر مجموعی طور پر 23.2 ارب ڈالر رہیں جو 11.3 فیصد اضافہ ہے۔