ریاض:(مشرق نیوز)سعودی فیوچر منرلز فورم میں پاکستانی معدنی شعبے کی زبردست پذیرائی ،وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے معدنی وسائل کو اجاگر کیا۔
علی پرویز ملک نے سعودی وزرا ودیگر سے ملاقاتیں کیں اور کہا پاکستان معدنیات کے میدان میں ابھرتی عالمی منزل ، حکومت شعبے میں ضوابط آسان بنا رہی ہے، ریکوڈک صرف منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان میں کان کنی کا نیا معیار ہے۔
سعودی وزیر توانائی نے کہا پاکستان کےساتھ توانائی تعاون بڑھانے اور نالج ایکسچینج پر کام کریں گے۔
سی این این اینکر ایلینی گیوکوس کے مطابق دنیا پاکستان کے معدنی وسائل میں دلچسپی لے رہی ہے ،عالمی وزرا کے پینل میں پاکستان کے معدنی ویژن کو بھرپور پذیرائی ملی۔
علی پرویز ملک نے پاکستانی معدنیات و توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے بہترین مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے اپریل 2026 میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی،فورم میں” پاکستانی پویلین پاکستان دی منرل مارول“ توجہ کا مرکز بنا رہا۔
بھارتی سورما گھر میں ڈھیر،افریقہ نے غرور خاک میں ملا دیا،انگلینڈ نے لنکا کو دبوچ لیا
فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک
گرین لینڈ نے امریکی صدر کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے،خوارج کے 7 مراکز تباہ،80سے زائد دہشتگرد ہلاک
پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















