مہنگائی نے پھر اڑان پکڑ لی،ہفتہ وار شرح3.87فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی نے پھر اڑان پکڑ لی،ہفتہ وار شرح3.87فیصد تک جاپہنچی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13اشیا مہنگی، 13سستی، 24کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں ٹماٹر ،گندم، آٹا،انڈے،سرخ مرچ،دال مونگ، خشک دودھ ، لکڑی ودیگر شامل ہیں۔