پاکستان،بنگلہ دیش میں فضائی رابطے بحال،29جنوری سے پروازوں کا آغاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) براہ راست فضائی رابطے بحال ،پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان 29جنوری سے پروازوں کاآغاز،شیڈول جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلہ دیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی،بیمان ائیرلائن نے ڈھاکہ سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں،پاکستان ،بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔