رمضان کے آغاز پر ہی مہنگائی کاطوفان،17اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان کے آغاز پر ہی مہنگائی کاطوفان،17اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 1.16فیصد بلند،سالانہ بنیادوں پر شرح 5.19فیصد ریکارڈ ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 17اشیا مہنگی،12سستی،22کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میںبرائلر،لہسن،ٹماٹر،پٹرولیم مصنوعات،ایل پی جی سلنڈر ودیگر شامل ہیں۔

حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کےلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 5.50فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.50فیصد اضافے کےساتھ 6.78 فیصد رہی۔