واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں بدل جاتی۔
امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا پاکستان ،بھارت واقعی شدت سے لڑ رہے تھے، جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے،فریقین کو ٹیرف و دیگر معاشی اقدامات کا پیغام دینے سے جنگی ماحول ٹھنڈا کرنے میں مدد ملی،بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو نتائج نہایت تباہ کن ہو تے۔
امریکی صدر نے کہا8 جنگیں ختم کرائیں، کم از کم 6 ٹیرف کی وجہ سے رکیں، واضح کیا اگر تم جنگ بند نہیں کرو گے تو ٹیرف عائد کر دوں گا کیونکہ میں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھنا چاہتا،وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری جنگ روکنے میں کردار کو سراہا اور اعتراف کیا میں نے خطے میں کشیدگی کم کرا کے کم از کم ایک کروڑ جانیں بچائیں۔
ٹرمپ نے کہا ایران کا جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام پر معاہدہ نہ کرنا بےوقوفی ہو گی،امریکہ کسی ایسے معاہدے کا خواہشمند ہے جو خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنا سکے،مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں سخت اقدام اٹھائیں گے، مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے،فوجی کارروائی کیلئے ایک اوربحری بیڑہ تعینات کر سکتے ہیں۔
مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں بدل جاتی،ٹرمپ



















