طرابلس :(مشرق نیوز)لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 55 افراد ہلاک،بچے بھی شامل ہیں، کشتی 6 فروری کو لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں حادثے کا شکار ہوئی۔
لیبیائی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کی تلاش اور بچاو کےلئے کی جانےوالی کارروائی میں صرف نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کو زندہ بچایا جا سکا۔
زندہ بچ جانے والی خواتین کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو لے جانےوالی کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے لیبیا کے شہر الزاویہ سے روانہ ہوئی تھی،پانی بھر جانے کے باعث الٹی۔
لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت55 افراد ہلاک



















