نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کی منظوری ،ڈیزائن پر غورکیلئے کمیٹی قائم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کی منظوری ،وفاقی کابینہ نے ڈیزائن پر غورکیلئے کمیٹی تشکیل دےدی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میںسٹیٹ بینک نے نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے،ڈیزائن کےلئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں،100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کرائے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائےگا،ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی ،جغرافیائی تنوع اور تاریخی یادگاروں کو جگہ دی گئی۔

کابینہ کو بتایا گیا خواتین کی قومی ترقی میں شمولیت ،ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم معاشرتی موضوعات کو بھی ڈیزائن کا حصہ بنایا جائےگا۔