لاہور:(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین عین وقت پر نئی ٹیموں کی نیلامی سے دستبردار ہوگئے۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا غور و فکر کے بعد میں نے اور خاندان نے فیصلہ کیا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے،جنوبی پنجاب میرے دل کے قریب ، یہی میرا گھر ہے،رواں سال سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کےلئے تالیاں بجاتے اور شائقین کےساتھ خوشیاں مناتے ہوئے موجود ہوں گا۔
علی ترین عین وقت پر نئی ٹیموں کی نیلامی سے دستبردار



















