ہرارے (مشرق نیوز)زمبابوے کو شکست، پاکستان انڈر19 ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز جیت لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،مائیکل بلگناٹ 60رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،پاکستان کی جانب سے عمر زیب 4 ، عبدالسبحان 2 ،صیام، دانیال اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 158 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، سمیر منہاس نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
زمبابوے کو شکست، پاکستان انڈر19 ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز جیت لی



















