پھلوں پر دارچینی پاوڈر چھڑکنے کے شوگر کے مریضوں پر حیران کن مثبت اثرات

نیویارک (مشرق نیوز) غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاوڈر چھڑکنا صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر یہ عمل خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پھل قدرتی طور پر سادہ شکر پر مشتمل ہوتے ہیں جو جلدی خون میں شامل ہو کر تیزی سے شوگر بڑھا سکتے ہیں تاہم دارچینی شامل کرنے سے گلوکوز خلیوں میں بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے جس کے نتیجے میں شوگر لیول کا اچانک بڑھنا کم ہو جاتا ہے۔ ماہر غذائیت کے مطابق دارچینی میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کیلئے مفید ہیں۔

دارچینی کے مزید فوائد:
دل کی صحت میں بہتری
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے رمضان میں میٹھے پکوان
دارچینی خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔

طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس
دارچینی میں موجود اجزاءجسم کو سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں۔
بہتر ذائقہ وہ بھی بغیر چینی کے
دارچینی بغیر اضافی کیلوریز کے سیب، کیلے اور بیریز جیسے پھلوں میں قدرتی مٹھاس بڑھا دیتی کے۔

ہاضمہ اور قوت مدافعت
وہ 5 غذائیں جن میں ’السی‘ سے زیادہ اومیگا تھری موجود
دارچینی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو روکتی ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل کھاتے وقت نمک کے بجائے ان پر دار چینی کے پاوڈر کا چھڑکاو کریں تاکہ صحت کے فوائد بڑھ سکیں۔