کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے نظام کو بنانے اور چلانے والوں نے ناکامی کا اعتراف کرلیا تو دل بڑا کرکے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمن نے شفاف انتخابات، آزاد عدلیہ ، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات، بااختیار بلدیاتی حکومتوں اور خاندانی و شخصی اجارہ داری ختم کرکے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت پر مشتمل 14 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہاقومی ڈائیلاگ کا پہلا نقطہ ہونا چاہیے آئندہ عوام کی رائے پر کوئی ڈاکہ نہیں پڑے گا ، عوام جس کو ووٹ دیں یا جسے مسترد کریں احترام کیا جائے گا، عدلیہ کو آزاد ،ججز کی تعیناتی حکمرانوں کی پسند ناپسند کی بجائے میرٹ پر کی جائے، انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا عوامی رائے کا احترام ضروری ، خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ ،آئین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی ملک میں انتظامی یونٹس کی تقسیم کوئی بڑا مسئلہ نہیں ،معاملات اتفاق رائے سے طے کیے جاسکتے ہیں تاہم اگر آئین میں پہلے سے موجود اصول و قوانین پر عمل نہیں ہورہا تو کسی بھی نئی بحث سے مزید افراتفری پھیلے گی ۔
نعیم الرحمن نے 14نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر قومی ڈائیلاگ کی تجویز دےدی


















