اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بھارت کے دہرے آبی روئیے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاسیلابی صورتحال کو ہتھیار بنانا بھارتی آبی جارحیت کا ایک اور ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دوچار کر دیا،دریاوں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمہ داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے،بھارت کی غیر ذمہ دارانہ آبی پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کےلئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔
سیلابی صورتحال کو ہتھیار بنانا بھارتی آبی جارحیت کا ایک اور ثبوت ہے، شیری رحمن



















