مشکل وقت میں پاکستان کامخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے،ایرانی وزیر داخلہ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کادورہ نادرا ہیڈکوارٹرز ،چیئرمین نادرا نے ادارے کی کارکردگی، جدید شناختی نظام اور ڈیجیٹل خدمات پرتفصیلی بریفنگ دی۔

سکندر مومنی نے کہا نادرا کا دورہ انتہائی خوشگوار ،حوصلہ افزا رہا،ادارے میں نمایاں ،مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں قابل قدر پیشرفت،ادارے کا جدید شناختی نظام ، ڈیجیٹل خدمات قابل تحسین ہیں،پاکستان ،ایران کے درمیان شناختی نظام و دیگر شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

دریں اثنا وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر مومنی نے کہامشکل وقت میں پاکستان کے برادرانہ اور مخلصانہ کردار کو ایرانی قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے اور یاد رکھے گی، پاک ایران تعلقات تاریخی و انتہائی گہرے ہیں، 2برسوں میں مثالی سطح تک پہنچے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موثر سفارتی کاوشوں اور مخلصانہ کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔