لاہور: (سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ ٹیم کی کمان پھر کنگ بابراعظم کے سپرد،سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے دورہ ویسٹ انڈیز ،انگلینڈ کےلئے قومی سکواڈ کااعلان کردیا، اسد شفیق ،سابق کپتان مصباح الحق بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان آغا، غازی غوری ،رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، ایم علی، عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں،مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کاحصہ نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا شان مسعود کی قیادت میں نتائج نہیں آرہے تھے، کوشش ہے تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ باﺅلرز کی سپیڈ فکر مندی کی بات ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز وانگلینڈ ،ٹیسٹ ٹیم کی کمان پھر کنگ بابراعظم کے سپرد



















