نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی نیوز چینلز ہیک، صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر کردیا گیا۔
ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز TV9 Telugu ، Freedom TV Kannada کو ہیک کرکے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کی اورپیغام دیا پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت اور گودی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے مگر ہیکرز نے نظام کی قلعی کھول دی،چوٹی کے نیوزچینل ہیک کرکے پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارتی ناقص سائبر سکیورٹی بے نقاب ہوگئی ۔
بھارتی نیوز چینلز ہیک، صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر



















