عمران ،بشریٰ کے وکالت نامے دستخط کروا کر فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ،بشریٰ کے وکالت نامے دستخط کروا کے فراہم کرنے کاحکم دےدیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس آصف پر مشتمل 2رکنی ڈویژن بنچ نے سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ہدایت کی 7 روز میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایاجائے،مزید سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔