کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھ کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے کےساتھ منایا گیا۔
تقریبات میں شہریوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہارکیا،مختلف شہروں ،دیہات میں ریلیاں نکالی گئیں ،متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں ،ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے،بچوں نے پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا،سندھی ٹوپی، اجرک و دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا، علاقائی دھنوں اور لوک موسیقی نے تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا۔
دوسری جانب قوم پرست جماعت نے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی ،پولیس کی جانب سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت پر قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا، پولیس ،ریلی کے شرکا میں تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل ،مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کی گئی،متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
امریکہ ایران معاہدہ ، قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
ایران امریکہ کے طے شدہ مذاکرات منسوخ
سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورہ روس کی منظوری
تیل قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو کارروائی کیلئے تیار ہوں گے،امریکی وزیر جنگ
امن پر مہر ثبت،تاریخی معاہدے پر دستخط،شکریہ پاکستان،ایران،حمایت جاری رکھیں گے،وزیراعظم
ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت کرنے کا فیصلہ،سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط
ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات کےلئے 37حلقوں میں امیدوار نامزد کر دیئے
ایران کی عظیم فتح استقامت ، مزاحمت کی اہم مثال ہے،حزب اللہ
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاونس میں 100 فیصد اضافہ



















