ڈسکوز کی نجکاری ، چین، قطر، سعودیہ اور ترکیہ کا سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ نے سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،چاروں ملک مقامی سرمایہ کاروں کےساتھ ملکر نجکاری میں حصہ لیں گے،عالمی ومقامی سرمایہ کار کو ایک سے زیادہ ڈسکو خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ڈسکوز کی نجکاری کےلئے چین ، ترکیہ ، سعودی عرب اور قطر میں روڈ شو منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنے کافیصلہ کرلیا۔