کوشش ہے بجٹ میں عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے،وزیر خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے کوشش ہے بجٹ میں عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاٹیکس بڑھانے کی بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر زور ہو گا،حکومت مہنگائی میں کمی کےلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کی بجائے معاشی استحکام کےلئے ملکر کام کریں،وزیر اعظم شہباز شریف زرعی شعبے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں۔