اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے پنڈی واقعہ کا ملزم کے پی ہاوس میں رہتا رہا ،قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں، 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی کھیل کھیلا جائےگا،پی ٹی آئی قیادت مال روڈ واقعہ سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔
پریس کانفرنس میں طلال چودھری نے کہا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن نے بغیر کسی ڈر سیدھے فائر کیے، سکیورٹی فورس کا جوان زخمی ہوا،پی ٹی آئی کو کہا گیا نفرت انتشار، تشدد کی سیاست نہ کریں، نوجوان کے ذہنوں میں نفرت ،انتشار نہ بھریں، نفرت و انتشار کی سیاست کے باعث 9 مئی ،26 نومبر جیسے سانحات بھی رونما ہوئے ،دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا تو ملزم نے اپنے گھر والوں ،پارٹی کے کسی لیڈر پر حملہ کیوں نہیں کیا، آپ کارکن کو مظاہروں میں فرنٹ لائن پر کیوں رکھتے رہے۔
طلال چودھری نے کہا توڑ پھوڑ،آگ لگا دو کیا یہ سیاست ہے، ایک صوبے میں 17 سال سے آپ کی حکومت نے وہاں کے عوام کو کیا دیا، جلاو گھیراو سے آپ پارٹی کی خدمت کررہے ہیں نہ صوبے کی،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں کرنے دیں گے۔
پنڈی ما ل روڈ واقعہ کا ملزم کے پی ہاوس میں رہتا رہا،طلال چودھری


















