کنسان، میامی (مشرق نیوز) سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ فٹ بال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے سکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
دوسری طرف انگلینڈ نے ناروے کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا، انگلینڈ نے ناروے کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے سکور کئے، ناروے کی جانب سے پہلا گول 36 ویں منٹ میں شائلڈراپ نے اسکور کیا تھا ناروےکے ہیگم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول 55 ویں منٹ میں اسکور کیا جسے ریفری نے وی اے آر کے ذریعے مسترد کردیا، ریفری کے مطابق کارنر کک پر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے حریف کھلاڑی پر فاو¿ل کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار1966 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں ایونٹ میں اس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ آخری بارانگلینڈ نے 8 برس قبل یعنی 2018 میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، یہاں بھی چوتھی پوزیشن رہی۔
فٹ بال ورلڈکپ، ارجنٹینا اور انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے



















