مون سون کا ایک اوردھواں دھار ا سپیل ،اربن فلڈنگ،ملک بھر میں اموات 40سے متجاوز

لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ:(اپنے نمائندے سے،نمائندگان)مون سون کا ایک اوردھواں دھار ا سپیل ،اربن فلڈنگ،نشیبی علاقے زیر آب،بجلی غائب،ملک بھر میں اموات 40سے متجاوز کرگئیں۔

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب ،پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی گھنٹوں غائب رہی۔

دوسری جانب ملک بھر میں بارشوں سے اموات کی تعداد40سے متجاوز کرگئی،رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں،کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،شہری احتیاط کریں۔