اب بھی ایران کیساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

منیلا (مشرق نیوز) فلپائن میں جاری آسیان وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایران سنجیدہ نہیں، ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے، ایران نے ماضی میں طے شدہ وعدوں پر عمل نہیں کیا، اگر ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہوا تو امریکہ بھی سنجیدگی سے آگے بڑھے گا،ایران نے سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکہ اپنے اور اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کنٹرول چاہتا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی کسی بین الاقوامی قانونی نظام میں گنجائش نہیں، اگر ایران کو ایسا کرنے دیا گیا تو یہ دنیا کے دیگر حساس سمندری راستوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگا۔