نظام انصاف میں احتساب یقینی،بہتری فیصلوں نہیں، موثر عملدرآمد سے آئےگی، چیف جسٹس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کو کلیدی حیثیت حاصل ، جیلوں کے حالات بہتر بنانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاتمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں،جیلوں میں صحت ، صاف پانی کی سہولت کی فراہمی ناگزیر ہے،زیر التوا کیسز نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ، جیلوں کے حالات بہتر بنانا آئینی طور پر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، نظام انصاف میں بہتری محض فیصلوں نہیں بلکہ موثر عملدر آمد سے آئے گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے نظام انصاف میں احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ، فوجداری نظامِ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے،جیلوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں بنادیں