پٹرولیم قیمتوں میں کمی کافائدہ فوری عوام کو منتقل کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ ،گڈز کرایوں میں فوری کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز نے کہامشکل صورتحال میں عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، مشکور ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف ،ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری کے باعث قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کیا، انرجی بحران سے ملک کو محفوظ رکھنا تاریخی کارنامہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشکل وقت میں مشترکہ کاوشوں نے پاکستان کو عالمی توانائی و معاشی بحران سے بچایا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک ہر صورت پہنچایا جائے، کرایوں کےساتھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آنی چاہئے۔