اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے جمہوری انداز یہی ہے معاملات بات چیت سے حل ہوں، وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کاکہا آفراب بھی ہے، وزیراعظم کی پیشکش کو مانا جائے، ہرطرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاسیاسی ڈائیلاگ کےلئے پی ٹی آئی نے بتایاجماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، آپسی مشاورت کے بعد حکومت کو بتائیں گے،فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا، اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں،وزیرخزانہ نے وعدہ کیا آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس معاملات کو حل کرائیں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہافضل الرحمن کو کہیں خدشات ہیں تو دور کرینگے، مولانا نے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا،معاملہ عدالت میں ہے،عدالت ہی فیصلہ کرے گی، بانی کی صحت میں بہتری کےلئے اچھے اور اعلیٰ ماہرین موجود ہیں۔
اپوزیشن وزیراعظم کی پیشکش کو مانے،ہرطرح کی بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثنا


















