اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے قرار دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف بڑا بنچ بنانا ضروری نہیں، 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس پرسماعت کی،ملازمین کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا سپریم کورٹ کے3رکنی بنچ نے فیصلہ دیا تھا، وفاقی آئینی عدالت کا 2رکنی بنچ کیس سن رہا ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا متعدد فیصلے موجود ہیں، بے فکر رہیں ،2 رکنی بنچ ہی کافی ہے،آئینی عدالت نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے تمام کیسز کو یکجا کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے،آئینی عدالت



















