اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل والی کا کہنا تھاکہ یہ بجٹ پاکستان نے بنایا ہے یاآئی ایم ایف نے؟ مسلم لیگ والوں کو بھی بجٹ والے دن پتا چلاہوگا بجٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تیار شدہ بجٹ آیا ہے، اس میں آپ ذرا تبدیلی نہیں کرسکتے، محسن نقوی یا محمداورنگزیب کو تو ہم نے کبھی ن لیگ میں نہیں دیکھا۔ایمل ولی نے الزام عائد کیا کہ جو ہو رہا ہے وہ نوازشریف کی سوچ یا نظریہ نہیں۔
(ن) لیگی حکومت مفلوج،پی ڈی ایم میںہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا:ایمل ولی



















