ڈیموکریٹس نے ایران کےساتھ معاہدہ ہتھیار ڈالنے کی دستاویز قرار دےدیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی ڈیموکریٹ رہنماوں نے ایران کےساتھ معاہدے کو ہتھیار ڈالنے کی دستاویز قرار دےدیا۔

سینیٹر ایڈم شف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا صدر ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں جنگ ختم ہو چکی ، امید کرتے ہیں بات درست ہو تاہم ماضی میں بھی ایسے متعدد وعدے کیے گئے جو بعد میں پورے نہ ہو سکے۔

ایڈم شف نے کہا ٹرمپ انتظامیہ نے نئی جنگوں کا آغاز کیا لیکن امریکی عوام کےلئے اخراجات میں کوئی کمی نہیں لا سکی،پالیسی نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

سیٹھ مولٹن نے کہاانتہائی خراب معاہدہ ایرانی قیادت کے سامنے امریکی پسپائی کے مترادف ہے،جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً 100 ارب ڈالر خرچ ہوئے، 14 امریکی شہری جان سے گئے لیکن حاصل ہونے والا نتیجہ انتہائی محدود ہے۔