گلگت میں 15 نشستیں جیتے،بجٹ کو کیسے ڈیل کرنا؟ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی،بیرسٹر گوہر


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے گلگت میں 15 نشستیں جیتے،بجٹ کو کیسے ڈیل کرنا؟ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ، گلگت بلتستان میں پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر کامیابی سمیٹی،سیٹیں کسی اور دی گئیں تو نہیں مانیں گے،حق حکمرانی کاحق مینڈیٹ ملنے والے کے پاس ہونا چاہیے،پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی،سنا ہے بجٹ اجلاس 12 جون کو ہوگا ،وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے، لوگ یوٹیلیٹی بلز ،پٹرول کے پیسے ادا نہیں کر پا رہے،کوشش ہے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی اکتوبر میں وزیراعلیٰ بنے ،ایک ملاقات تک نہیں کرائی گئی،ملاقاتیں 34 ہفتوں سے بند ، کیا تاریخ میں کسی قیدی کو 34 ہفتے ملاقاتوں سے محروم رکھا گیا ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بانی کی ملاقاتیں بحال ہونی چاہئیں، ملاقاتوں پر پابندیوں نے نفرت کو جنم دیا ،بیرسٹر گوہر نے کہاغلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن غدار کہا جانا ناقابل برداشت ہے،6 ماہ سے نہیں معلوم بانی کن حالات میں ہیں،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،کشمیر پر موقف واضح ، مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، پرامن مظاہرین پر گولی چلانا غلط ہے۔