شیخوپورہ:(نامہ نگار)وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر نے کہا ہے بھارت سن لے پاکستان کا پانی روکنا’ ’ایکٹ آف وار“ تصور ہو گا،ورلڈ بینک کی گارنٹی کے تحت پانی کا معاہدہ پاکستان کا قانونی حق ہے،عالمی سطح پر اہم فورمز موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا بھارت سب سے بڑا دشمن ،خفیہ ایجنسی ”را“ دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے،اسرائیل کی کارروائیوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے تاہم جنگ کے امکانات کم ،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل علاقائی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کے 38 مطالبات میں سے 36 منظور کیے جا چکے ،حکومت مسائل کے حل کےلئے مذاکرات کو ترجیح دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت ہر صورت دہشتگردی پر قابو پانے کےلئے پرعزم ،مہنگائی کے باوجود پاکستان کی صورتحال کئی ممالک سے بہتر ہے،حکومت عوامی خدمت ،معاشی استحکام کےلئے اقدامات جاری رکھے گی۔
اچھی حکمرانی کے بغیر معاملات حل نہیں ہوسکتے،نئے صوبوں کاسوچنا پڑےگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
ڈی آئی خان : پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید
معلوم ہونا چاہیے سب اکٹھے جائیں گے:امیر مقام کا بلاول کو جواب
جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادہ
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
آزادکشمیر الیکشن چوری کیے تووفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
کارکردگی پوچھنے پر پی پی والے منہ چھپاتے پھرتے،رونا دھوناعادت بن گئی،عظمیٰ بخاری
پاکستان نے انسانی بنیادوں پر 16ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دےدی
محنت سے بحال معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دینگے،احسن اقبال



















