حتمی مذاکرات ہورہے،حماقت معاہدے میں رکاوٹ بن سکتی ہے،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اسرائیل ،ایران فوری جنگ بندی کے خواہاں ،حتمی مذاکرات جاری ہیں، نادانی یا حماقت امن معاہد ے میں رکاوٹ بن سکتی ہے،حتمی معاہدہ ہونے تک ناکہ بندی پوری شدت کےساتھ نافذ رہے گی، معاملات تیزی سے آگے بڑھنے چاہئیں۔

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیااور دونوں ممالک سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں،ڈیل پر دستخط ہونے والے تھے لیکن پھر یہ سب ہوگیا،نہیں چاہتا کشیدگی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرے۔